QR codeQR code

مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کردی

23 Feb 2021 گھنٹہ 23:13

عراق کے مزاحمتی گروہوں نے بغداد کے گرین زون علاقے پر راکٹ حملے کی مذمت کی ہے , عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن کو موقع پر فاش کریں گے


عراق کے مزاحمتی گروہوں نے بغداد کے گرین زون علاقے پر راکٹ حملے کی مذمت کی ہے جبکہ مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن کو موقع پر فاش کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مزاحمتی گروہوں اور رہنماؤں نے گزشتہ شب بغداد کے گرین زون علاقے پر راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، مزاحمتی گروہوں پر الزامات عائد کرنے اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کے تحت انجام دیئے گئے ہیں۔

اعلام الامنی نامی میڈیا گروہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے پر حملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر ہونے والے دو راکٹ بغداد کے گرین زون علاقے میں جبکہ ایک راکٹ الحارثیہ علاقے میں گرے تھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے مزاحمتی گروہ کسی بھی طرح کے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرتے۔

دوسری جانب عراق کے مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے منگل کے روز ایک بیان میں بغداد کے گرین زون علاقے پر راکٹ حملے پر رد عمل ظاہر کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ عراق کے مزاحمتی گروہوں کے شفاف اور واضح فیصلے کے باوجود بغداد کے  گرین زون علاقے کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے عمل سے کئی سوال ذہن میں پیدا ہوتے ہیں کہ اس عمل سے کس فریق کو فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے پاس کچھ اہم اطلاعات ہیں جن کو مناسب وقت پر برملا کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 494252

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494252/مزاحمتی-گروہوں-نے-امریکی-سفارتخانے-پر-حملے-کی-مذمت-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com