QR codeQR code

سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی

23 Feb 2021 گھنٹہ 11:44

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ سفید فاموں کا تسلط اب ایک عالمی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اب نیو نازیزم تحریک بھی ایک ديگر شدید خطرہ ہے جو سفید فاموں کے تسلط کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق سفید فاموں کی اولویت کا نظریہ اور نیو نازیزم تحریک، دہشت گردی سے بھی بڑھ کر خطرناک ہے۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ خطرناک نظریات اس وقت کچھ ممالک کے اندر قومی خطرے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان انتہا پسند نظریات نے حمایت حاصل کرنے کے لئے کورونا بحران کا  سوء استفادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کچھ ممالک کے حکام نے کورونا وائرس سے مقابلے کے بہانے اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے۔


خبر کا کوڈ: 494160

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494160/سفید-فاموں-کے-تسلط-کا-مسئلہ-پوری-دنیا-لئے-خطرے-کی-گھنٹی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com