تاریخ شائع کریں2021 23 February گھنٹہ 11:32
خبر کا کوڈ : 494155

شام کے علاقے الحسکہ میں امریکہ کی غیر معمولی سرگرمیاں

امریکی فوجیوں کے ساز و سامان سے بھری 25 گاڑیاں صوبہ الحسکہ کے المالکیہ شہر میں واقع خراب الجیر ایئربیس پہنچے جہاں پر ان کی غیر قانونی چھاونی ہے
شام کے علاقے الحسکہ میں امریکہ کی غیر معمولی سرگرمیاں
امریکی فوجیوں کا ایک کارواں جس میں فوجی ساز و سامان سے بھرے ہوئے متعدد ٹرک شامل ہیں، شمالی شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ساز و سامان سے بھری 25 گاڑیاں صوبہ الحسکہ کے المالکیہ شہر میں واقع خراب الجیر ایئربیس پہنچے جہاں پر ان کی غیر قانونی چھاونی ہے۔

گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران عراق سے فوجی ساز و سامان سے لدے ہوئے امریکی فوجیوں کی سیکڑوں گاڑیاں شام کے الحسکہ علاقے میں پہنچے ہیں۔

شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکا کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchmknkm23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ