تاریخ شائع کریں2021 23 February گھنٹہ 11:29
خبر کا کوڈ : 494154

آسٹریلیا: جنگی جرائم کا پردہ فاش کرنے والے افسر کا قتل

آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے ایک اعلی افسر کی لاش افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر کانبرا کی ایک فوجی چھاونی سے ملی ہے
آسٹریلیا: جنگی جرائم کا پردہ فاش کرنے والے افسر کا قتل
آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے ایک اعلی آفیسر، افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر ہلاک ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے ایک اعلی افسر کی لاش افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر کانبرا کی ایک فوجی چھاونی سے ملی ہے۔

سنڈے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے اس اعلی آفیسر کی لاش ایسے میں ملی ہے کہ ایک ہارڈ ڈیسک میں انہوں نے افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں کی جانب سے جنگی جرائم سے پردہ اٹھایا تھا۔

اس برطانوی نشریہ کی رپورٹ کے مطابق اس ہارڈ ڈسک میں موجود حقائق کے برملا ہونے کے بعد افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں کی جانب سے جنگی جرائم کے حوالے سے عوامی رائے عامہ کی سوچ بدل جائے گی۔

آسثریلیا کی فوج نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں کہا تھا کہ افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں نے 39 افغان شہریوں کو قتل کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnt9ttak9yq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ