تاریخ شائع کریں2021 23 February گھنٹہ 11:02
خبر کا کوڈ : 494144

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہوگئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ56 ہزار 445 ، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، اسلام آباد میں 43 ہزار 623، بلوچستان میں 18 ہزار 993، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد24 ہزار 483 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 658 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 752 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 243 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdjjw6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ