تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 21:00
خبر کا کوڈ : 494088

چین کی ایک بار پھر امریکہ کو وارننگ

چین نے ایک بار پھر امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ کے خلاف واشنگٹن اپنی تباہ کن اور غیر منطقی پالیسیاں ترک کردے
چین کی ایک بار پھر امریکہ کو وارننگ
چین نے ایک بار پھر امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ کے خلاف واشنگٹن اپنی تباہ کن اور غیر منطقی پالیسیاں ترک کردے۔

چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کی حکمراں جماعت سے ضد اور ہٹ دھرمی، علیحدگی پسندوں کو ورغلانے اور انھیں فریب دینے سے باز آجائے۔

وانگ یی نے، سین کیانگ اور تبت کو چین میں انسانی حقوق کے بہترین نمونوں سے تعبیر کیا اور تاکید کی کہ ان کا ملک ہمیشہ انسانی حقوق پر کاربند رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں پائے جانے والے مسائل کی بنیاد، ٹرمپ حکومت رہی ہے، جس نے چین کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کئے رکھی اور جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات خاصے متاثر ہوئے۔

چین نے بارہا انتباہ دیا ہے کہ بیجنگ ہانگ کانگ اور تائیوان کے امور میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے اور واشنگٹن نے اگر مداخلت جاری رکھی تو امریکہ کے لئے اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcc40q042bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ