تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 20:52
خبر کا کوڈ : 494085

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

عراقی زرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے میں نصف جدید ترین دفاعی سسٹم ان معمولی راکٹوں کے سامنے بے بس دکھائی دیا  اور اب تک تین راکٹ سفارتخانے میں تباہی مچاچکے ہیں
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ
عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جن میں سے تین راکٹ امریکی سفارتخانے پر گرے ہیں۔ 

زرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے سے اسوقت دھوان اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے جبکہ سفارتخانے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔ 

عراقی زرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے میں نصف جدید ترین دفاعی سسٹم ان معمولی راکٹوں کے سامنے بے بس دکھائی دیا  اور اب تک تین راکٹ سفارتخانے میں تباہی مچاچکے ہیں۔ 

زرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز فضا میں منڈلا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگا سکیں۔ 

اسوقت بغداد کے گرین زون میں پولیس کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں جاتی دکھائی دے رہی ہیں ۔


 
https://taghribnews.com/vdcjoxexiuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ