تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 20:40
خبر کا کوڈ : 494081

کراچی سے انٹرنیشنل فیری سروس کی منظوری

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نادر ممتاز وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل روٹ پر فیری سروس کی منظوری دے دی
کراچی سے انٹرنیشنل فیری سروس کی منظوری
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نادر ممتاز وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی بندرگاہ سے انٹرنیشنل روٹ پر فیری سروس کی منظوری دے دی۔

پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ کراچی ویسٹ ہارف پر فیری کروز ٹرمینل تقریبا تیار ہوچکے ہیں.

انٹرنیشنل فیری سروس کراچی کی بندرگاہ سے بیرون ملک کہیں بھی جاسکتی ہے، اسے پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے چلایا جائےگا جس کے لیے ہوائی اڈوں کی طرز پراے این ایف، کسٹم اور دیگر اداروں کے کاونٹرز قائم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری ٹائم یونیورسٹی کا قیام اہم قدم ہوگا، اس حوالے سے کیس ایچ ایس سی کے پاس گیا ہوا ہے جلد ہی یونیورسٹی کی منظوری ملے گی، یونیورسٹی کے آؤٹ سٹی کیمپس اور مالی طور پر پاکستان میرین اکیڈمی کو سپورٹ کریں گے۔

چئیرمین کے پی ٹی کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی طرح گوادر پورٹ بھی اہمیت کا حامل ہے، ماضی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس بحری جہازوں کا بہت بڑا فلیٹ تھا کچھ معاشی وجوہات کی بنا پر اس میں کمی واقع ہوئی تاہم اب پی این ایس سی کے جہازوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdjyw6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ