تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 20:36
خبر کا کوڈ : 494079

باب الرحمه کے نماز خانہ کو بند نہیں کرنے دیں گے

مسجدالاقصی کے خطیب نے جبری طور پر باب الرحمه کے نماز خانہ کو بند کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے
باب الرحمه کے نماز خانہ کو بند نہیں کرنے دیں گے
مسجدالاقصی کے خطیب نے جبری طور پر باب الرحمه کے نماز خانہ کو بند کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق مسجدالاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ نمازیوں پر دباو ڈال کر اور حملہ کر کے  نمازیوں کیلئے باب الرحمه کے نماز خانہ کو بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طور فلسطینی باب الرحمه کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور صیہونی حکومت کے فیصلے کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فلسطینی 2019 میں باب الرحمه کو کھولنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ فلسطینی و اسلامی تشخص کی حیثیت سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کی جانب سے ہمیشہ جارحیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور صیہونی حکومت، بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کرکے اسے صیہونزم کے نمونے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccm0q0o2bqox8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ