QR codeQR code

امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے

22 Feb 2021 گھنٹہ 20:26

امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد ہلاک ہوئے


امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ جبکہ امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 494075

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494075/امریکہ-میں-فائرنگ-سے-4-افراد-ہلاک-ہوئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com