QR codeQR code

ایران میں کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

22 Feb 2021 گھنٹہ 20:22

ایران میں 9 فروری کو روسی ویکسین اسپوتنک کی ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 20 مارچ تک 13 لاکھ افراد کوکورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے


ایران کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس مرحلے میں ایک لاکھ افراد کو کورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ایران میں 9 فروری کو روسی ویکسین اسپوتنک کی ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 20 مارچ تک 13 لاکھ افراد کوکورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 494073

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494073/ایران-میں-کورونا-ویکسینیشن-کے-دوسرے-مرحلے-کا-آغاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com