تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 20:22
خبر کا کوڈ : 494073

ایران میں کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

ایران میں 9 فروری کو روسی ویکسین اسپوتنک کی ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 20 مارچ تک 13 لاکھ افراد کوکورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے
ایران میں کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
ایران کے طبی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس مرحلے میں ایک لاکھ افراد کو کورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ایران میں 9 فروری کو روسی ویکسین اسپوتنک کی ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہوا اور 20 مارچ تک 13 لاکھ افراد کوکورونا سے حفاظت کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcgut9twak9yz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس