تاریخ شائع کریں2021 22 February گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 494056

یمن میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہ عالمی استکبار کے آلہ کار ہیں

یمن کی حزب الحق نے شہر مآرب کی حالیہ میدانی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت سمیت سعودی اتحاد کے تمام ممالک، تکفیری دہشت گردوں کے محاذ پر اکھٹا ہو گئے ہیں
یمن میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہ عالمی استکبار کے آلہ کار ہیں
 یمن کی حزب الحق نے شہر مآرب کی حالیہ میدانی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت سمیت سعودی اتحاد کے تمام ممالک، تکفیری دہشت گردوں کے محاذ پر اکھٹا ہو گئے ہیں۔

حزب الحق نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے انٹیلی جینس ادارے درحقیقت تکفیری دہشت گردی کے اصلی محرک ہیں اور مآرب میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اس حقیقت کی ترجمان ہے کہ یہ تمام دہشت گرد گروہ عالمی استکبار کے آلہ کار ہیں۔

اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے جنگ یمن میں تکفیریوں کے کردار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ مآرب کی جنگ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے خلاف سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کے ساتھ القاعدہ اور داعش سمیت تکفیری دہشت گرد گروہ شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

ادھر شہر مآرب کے کچھ اور سرگرم عمل افراد نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ فوج کے ایک سو سترہویں بریگیڈ کے ایک فوجی دستے نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

دریں اثنا یمن کی مستعفی حکومت نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ صوبے مآرب کے عوام یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس میں شامل ہو گئے ہیں، مآرب کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ تعاون کرنے سے روکیں۔

یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و سیاحت معمر الاریانی نے سبا نیٹ سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی کے بعد اس علاقے کے بہت سے لوگ یمن کی تحریک انصاراللہ میں شامل ہو گئے ہیں۔

انھوں نے صوبے مآرب سمیت تمام ان علاقوں کے عوام سے بھی جو اس وقت یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے کنٹرول میں ہیں، قبائیلی سرداروں اور عمائدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقے کے لوگوں اور بچوں کو انصاراللہ میں شامل ہونے سے روکیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی مستعفی حکومت کے اصلی گڑھ کی حیثیت سے شہر مآرب اگر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں آزاد ہو جاتا ہے تو یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ کی کایا ہی پلٹ جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdchmknk-23nwvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ