QR codeQR code

ڈاکٹر علی اکبر صالحی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کی ملاقات

21 Feb 2021 گھنٹہ 23:47

علی اکبر صالحی اور رافائل گروسی کے درمیان اس ملاقات کا مقصد، پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون اور آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں لائی جانے والی کمی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے تہران میں ملاقات کی ہے۔

علی اکبر صالحی اور رافائل گروسی کے درمیان اس ملاقات کا مقصد، پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون اور آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں لائی جانے والی کمی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی، ایرانی حکام سے ملاقات، اور ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کی غرض سے ہفتے کی شب تہران پہنچے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے یورپی ٹرائیکا برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے وعدہ خلافیوں کے بعد یکم دسمبر دوہزار بیس کو ایک قانون کو منظوری دی تھی اور حکومت کو آئی اے ای اے کی نگرانی محدود کرنے کا پابند بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 493969

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493969/ڈاکٹر-علی-اکبر-صالحی-اور-آئی-اے-کے-ڈائریکٹر-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com