QR codeQR code

بھارت میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بحران

21 Feb 2021 گھنٹہ 23:34

بھارت کے سرکاری ذرائع پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیزی کو بتاتے ہیں لیکن حزب اختلاف کی جماعتیں اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں


بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بارہ دن سے مسلسل اضافے کے باعث صورتحال انتہائی بحرانی ہوچکی ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل بارہ دن تک اضافے کے بعد اتوار کو ٹہراؤ دیکھا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بارہ دن تک مسلسل اضافے کے بعد بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، جس پر قابو پانے کے لئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان رابطے کی تجویز پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ ہفتے کے دن بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول ایک دن پہلے کے مقابلے میں انتالیس پیسے کے اضافے کے ساتھ نوے روپے اٹھاؤن پیسے اور ڈیزل سینتس پیسے کے اضافے کے ساتھ اسّی روپے ستانوے پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا تھا۔ دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی یہ اب تک کی سب سے اونچی سطح بتائی جاتی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں پیٹرول کی قمت سو روپے فی لیٹر سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔

بھارت کے سرکاری ذرائع پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیزی کو بتاتے ہیں لیکن حزب اختلاف کی جماعتیں اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کی نا اہلی اور سرمائے داروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 493966

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493966/بھارت-میں-پٹرول-کی-قیمتوں-اضافے-کا-بحران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com