تاریخ شائع کریں2021 21 February گھنٹہ 23:18
خبر کا کوڈ : 493962

شام میں دہشت گرد گروہ کی کیمیکل حملے کی سازش

روس کے اس بیان پر عالمی سطح پر رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے حمیمیم مرکز نے بتایا ہے کہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد گروہ تحریک آمیز اقدامات کے لئے شمال مشرقی صوبے میں کیمیکل حملے کے لئے تیار ہو رہے ہیں
شام میں دہشت گرد گروہ کی کیمیکل حملے کی سازش
روس کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کیمیکل حملے کی سازش کر رہے ہیں۔

روس کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کے حمیمیم مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ادلب میں مسلح دہشت گرد گروہوں نے بڑی تعداد میں کلورین گیس اس صوبے میں منتقل کر دی ہے تاکہ کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے شمالی ادلب میں کیمیکل حملے کے لئے مسلح دہشت گرد گروہوں کی آمادگی اور اس ممکنہ حملے کے الزامات شامی حکومت پر عائد کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

روس کے اس بیان پر عالمی سطح پر رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے حمیمیم مرکز نے بتایا ہے کہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد گروہ تحریک آمیز اقدامات کے لئے شمال مشرقی صوبے میں کیمیکل حملے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ باکسز جن میں ممکنہ طور پر کلورین گیس ہو سکتی ہے، علاقے میں منتقل کر دیئے ہیں تاکہ صوبہ ادلب میں کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔

روسی وزارت دفاع اور شامی حکومت نے ملک میں سرگرم دہشت گرد گروہوں اور ان کے مغربی حامیوں کو ملک میں کیمیکل حملوں کا ڈرامہ کرنے اور اس کے الزامات شامی حکومت پر عائد کئے جانے کی بابت بارہا خبردار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcce1q0i2bqoo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ