تاریخ شائع کریں2021 21 February گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 493929

امریکہ میں خوفناک طیارہ حادثہ

امريکا کے بوئنگ ٹرپل سيون کا انجن دوران سفر ناکارہ ہوگيا۔ ڈينور انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر ہنگامی لينڈنگ سے قبل طیارے کا ملبہ آس پاس کی آباديوں پر جا گرا۔ مسافر طیارے میں 241 افراد سوار تھے
امریکہ میں خوفناک طیارہ حادثہ
امريکا کے بوئنگ ٹرپل سيون کا انجن دوران سفر ناکارہ ہوگيا۔ ڈينور انٹرنيشنل ائيرپورٹ پر ہنگامی لينڈنگ سے قبل طیارے کا ملبہ آس پاس کی آباديوں پر جا گرا۔ مسافر طیارے میں 241 افراد سوار تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز اس وقت آگ لگی جب وہ ڈینور شہر کی حدود میں محو پرواز تھا۔ تاہم طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور طیارے نے بحفاظت لینڈ کیا۔

حادثے کے وقت طیارے میں 231 مسافر اور عملے کے 10 افراد موجود تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آس پاس کی آباديوں پر ملبہ گرنے کی فوٹيجز بھی سامنے آگئيں۔ يونائٹڈ فلائيٹ تين سو اٹھائيس ڈينور سے ہونولولوکے ليے روانہ ہوئی تھی، تاہم طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی۔

ايک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈيو بنائی۔ جيسے ہی طیارے کے پہيے زمين پر لگے۔ مسافروں نے خوشی سے نعرے لگا ديئے۔
  
https://taghribnews.com/vdcf0mdj1w6d11a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ