تاریخ شائع کریں2021 21 February گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 493927

واشنگٹن جلد خاشقجی قتل کی رپورٹ شائع کر دے گا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن اگلے ہفتے، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مسئلے میں امریکی انٹلیجنس کمیونیٹی کی رپورٹ شائع کر دے گا
واشنگٹن جلد خاشقجی قتل کی رپورٹ شائع کر دے گا
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن اگلے ہفتے، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مسئلے میں امریکی انٹلیجنس کمیونیٹی کی رپورٹ شائع کر دے گا۔

اس اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ امریکی انٹیلیجنس کمیونیٹی کی رپورٹ کو جس میں یہ نتیجہ نکالا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کی 2 اکتوبر 2018 کو قتل کا فرمان جاری کیا تھا ، اگلے ہفتے شائع کر دے گی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس رپورٹ میں جو اب خفیہ رہنے کے دائرے سے باہر نکل چکی ہے، امریکی انٹلیجنس کمیونیٹی کی تحقیقات کے نتائج ہیں۔

اس رپورٹ کو امریکہ کے قومی انٹلیجنس شعبے کے ڈائریکٹر نے تیار کیا ہے۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اطلاع دی تھی کہ بائیڈن انتظامیہ، سعودی عرب کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں خفیہ رپورٹ کو کانگریس کے لئے شائع کرنے کو تیار ہے۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دوسرے ڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمنی فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے اس ڈرون حملہ آور طیارے کو مار گرایا ہے جو سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع خمیس مشیط کی طرف بڑھ رہا تھا۔ جبکہ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے اپنا مشن کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔

گذشتہ پانچ روز کے دوران سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر، کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ ابہا ایئرپورٹ کو اس لئے بھی جوابی حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کے لئے زیادہ تر اسی ایئرپورٹ کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxs0o5yt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ