تاریخ شائع کریں2021 21 February گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 493923

پاکستان کے شہر لاھور میں مسجد شیخ الاسلام کا افتتاح

ایرانی اسلامی فن تعمیر سے مزین لاہور کی مسجد شیخ الاسلام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری حاج کریم منصوری نے تلاوت کلام اللہ مجید کے ذریعے اس مسجد میں عبادات کا افتتاح کیا
پاکستان کے شہر لاھور میں مسجد شیخ الاسلام کا افتتاح
پاکستان کے شہر لاھور میں مسجد شیخ الاسلام کا افتتاح ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری کی دلنشین تلاوت سے کیا گیا ہے۔

ایرانی اسلامی فن تعمیر سے مزین لاہور کی مسجد شیخ الاسلام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری حاج کریم منصوری نے تلاوت کلام اللہ مجید کے ذریعے اس مسجد میں عبادات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایران کے نائب سفیر محمد سرخابی اور لاہور میں ایرانی قونصلر جنرل محمد رضا ناظری اور خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جعفر روشناس بھی موجود تھے۔

اگر چہ اس مسجد کی تعمیر انیس سو ستاسی میں مکمل ہوگئی تھی تاہم اس کی تزیئن و آرائش پر کام حال میں مکمل ہوا ہے اور اس مقصد کے لیے تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے ایران اور ترکی سمیت متعدد اسلامی ممالک کے دورے کیے تھے۔

مسجد شیخ الاسلام کی تزئین و آرائش میں ایران، ترکی، مراکش، اور سمرقند کی مختلف مساجد کی تزئین و آرائش سے کام لیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8textuqehhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ