>> عراقی فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن، داعش کا مفتی ہلاک | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2021 21 February گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 493922

عراقی فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن، داعش کا مفتی ہلاک

 شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیہ میں عراقی فوج اور حشد الشعبی کے مشترکہ آپریشن میں داعش کے مفتی سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے
عراقی فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن، داعش کا مفتی ہلاک
 شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیہ میں عراقی فوج اور حشد الشعبی کے مشترکہ آپریشن میں داعش کے مفتی سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق بغداد میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران داعشی دہشت گرد گروہ کےالطارمیہ علاقہ میں تعینات مفتی کو ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی کی فورسز سے وابستہ الطارمیہ رجمنٹ کا شمالی شہر الطارمیہ میں داعش کے متعدد دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ حشد الشعبی سے وابستہ رجمنٹ کے تین ارکان شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

الاعلام الامنی میڈیا گروپ نے تصادم کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ہے کہ الطارمیہ باغات میں ایک دہشت گرد گروہ کی موجودگی سے اس وقت مفصل معلومات حاصل کی گئیں جب عراقی فوج کی چھٹی ڈویژن اور حشد الشعبی کی مشترکہ فورس نے اس علاقے پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق خبر کے شائع ہونے تک جھڑپیں جاری تھیں اور اب تک حشد الشعبی فورس کے دو اہلکاوں کی شہادت اور ایک فوجی کے زخمی ہونےنیز پانچ دہشت گردوں کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آچکی ہے تایم علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یادرہے کہ اگر عراقی حکومت اس ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس تنظیم کے باقی ماندہ عناصر آئے دن متعدد علاقوں میں کارائیاں کر تے رہتے ہیں جس کے لیے انھیں امریکہ سمیت عراق میں موجود تمام غیر ملکی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

ادھر عراقی عوامی تنظیم حشد الشعبی نے بھی اپنے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور وہ انھیں ہر مقام پر شکست کے دوچار کررہے ہیں اگرچہ خود بھی بہت قربانیان دینا پڑ رہی ہیں ،یہی وجہ ہے حشد الشعبی امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ اس کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirpa5rt1a332.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ