تاریخ شائع کریں2021 20 February گھنٹہ 14:07
خبر کا کوڈ : 493771

جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں کی ڈیٹا سروسز بحال

وزیراعظم پاکستان کے دورہ وزیرستان کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہے
جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں کی ڈیٹا سروسز بحال
وزیراعظم پاکستان کے دورہ وزیرستان کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسزبحال کردی گئی ہیں جس کے بعد پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے منعقد کیا۔

موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا، نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کوفورجی میں اپ گریڈ کردیا۔

اس اقدام سے صارفین تیزرفتارڈیٹا سروسزسے استفادہ کر سکیں گے۔ پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹیں لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آوازاورڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔
https://taghribnews.com/vdca0eny649no01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ