تاریخ شائع کریں2021 20 February گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 493770

اب بھی کورونا کا خوف پوری دنیا پر طاری ہے

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر چند کہ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم اب بھی کورونا کا خوف پوری دنیا پر طاری ہے
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر چند کہ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم اب بھی کورونا کا خوف پوری دنیا پر طاری ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے  حوالے سے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے لیکن اب بھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) میں کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں اور اس وبا سے ہونے والے کیسزاور ہلاکتوں میں کمی آرہی ہے اور اب ہمارے پاس طاقتور طریقے ہیں جس کا ہم ایک سال پہلے تک تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔

ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے زور دے کر کہا کہ تمام ممالک کی حکومتوں کو اس وبا کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام ممالک کو کورونا ویکسین ملے جو اس وبا کو ختم کرنے اور جان بچانے کا بہترین طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjatexyuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ