تاریخ شائع کریں2021 20 February گھنٹہ 14:00
خبر کا کوڈ : 493768

بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے 13 ہزار993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار585 سے بڑ ھ کر مجموعی تعداد 1.43 لاکھ ہوگئی ہے
بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
بھارت میں کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جس سے اس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آج ہفتہ کی صبح بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے 13 ہزار993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار585 سے بڑ ھ کر مجموعی تعداد 1.43 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو 793 اور جمعہ کے روز 2200 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار307 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 78 ہزار 48 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 101 مزید مریض جاں بحق ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 212 ہوگئی۔

دریں اثنا اس ملک میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 15 ہزار 204 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcg3w9t7ak9yu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ