تاریخ شائع کریں2021 20 February گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 493762

پاک ایران سرحدی باڑ کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا

پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے
پاک ایران سرحدی باڑ کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcaienyu49no01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس