تاریخ شائع کریں2021 18 February گھنٹہ 12:21
خبر کا کوڈ : 493553

آیت اللہ رجبی کے نام آیت اللہ اعرافی کا تہنیتی پیغام

یہ علمی اور تحقیقی ادارہ انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ہے اور امام خمینی(رہ) اور حکیم و فقیہ عالیقدر آیت اللہ مصباح یزدی کی یادگار ہے۔ اب تک اس ادارے کی کارکردگی بہت عمدہ رہی ہے
آیت اللہ رجبی کے نام آیت اللہ اعرافی کا تہنیتی پیغام
عظیم مرجع تقلید اور عالم با عمل حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے آیت اللہ رجبی کو امام خمینی(رہ) ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر کی سربراہی سونپے جانے پر حوزہ ھائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام جاری کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

اس تہنیتی پیغام کا متن اس طرح ہے :

عالیجناب آیت اللہ رجبی دامت برکاتہ

سلام علیکم

رہبر انقلاب اسلامی(مدظلہ العالی) کی جانب سے امام خمینی(رہ) ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سینٹر میں جنابعالی کی بعنوان سربراہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امید ہے حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خصوصیات عنایات اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنمائیوں سے الہام لیتے ہوئے آپ اس قابل فخر علمی اور تحقیقی ادارہ کے اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گے۔

یہ علمی اور تحقیقی ادارہ انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ہے اور امام خمینی(رہ) اور حکیم و فقیہ عالیقدر آیت اللہ مصباح یزدی کی یادگار ہے۔ اب تک اس ادارے کی کارکردگی بہت عمدہ رہی ہے۔

حوزہ علمیہ قم بھی اس علمی اور تحقیقی ادارے کی ترقی کی خاطر ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

خداوند عالم جنابعالی، اس ادارے کے اساتذہ، طلاب اور اس سے تعاون کرنے والوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

علی رضا اعرافی
http://www.taghribnews.com/vdciwpa5pt1a3w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس