تاریخ شائع کریں2021 18 February گھنٹہ 11:45
خبر کا کوڈ : 493543

راولپنڈی میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے
راولپنڈی میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق
راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے قریب فتح جنگ کے کھوڑ روڈ پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسیکو اہلکار حادثے کی جگہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ لاپرواہی اور غفلت کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جانی نقصان روز کا معمول بنتا جارہا ہے، گزشتہ روز پنجاب ہی کے علاقے خوشاب میں ایک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchkxnkx23nwmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ