تاریخ شائع کریں2021 18 February گھنٹہ 11:41
خبر کا کوڈ : 493542

روس میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

روسی خفیہ ایجنسی نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں کم ازکم 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فیڈرل سیکورٹی بیورو (ایف ایس بی) نے زیر حراست افراد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی
روس میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
روس کا کہنا ہے کہ شمالی قفقاز میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے۔

روسی خفیہ ایجنسی نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں کم ازکم 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ فیڈرل سیکورٹی بیورو (ایف ایس بی) نے زیر حراست افراد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

روسی فورسز کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسند مبینہ طور پر شمالی قفقاز کے کئی مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ایف ایس بی نے ملزمان سے خودکش جیکٹیں، دیسی ساختہ بم اور خودکار ہتھیار بھی قبضے میں لینے کا دعوا کیا ہے۔

میڈیا ذرائع نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے کہ ان افراد کو کب اور کہاں گرفتار کیا گیا۔ احتمال دیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے اس نیٹ ورک سے وابستہ عناصر کے تانے بانے داعش یا القاعدہ کی باقیات سے ملتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcgtw9txak9yn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ