تاریخ شائع کریں2021 18 February گھنٹہ 11:29
خبر کا کوڈ : 493540

مقبوضہ فلسطین پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری

مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیر تعمیر عمارت مسمار کر دی گئی۔ صیہونی فوج نے بھاری مشینری کے ساتھ جبل مکبر میں دیر السنہ کے مقام پر یہ دہشتگردانہ اقدام کیا
مقبوضہ فلسطین پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری
مقبوضہ فلسطین کے تعلق سے عرب حکمرانوں کی بے حسی اور وہاں صیہونی حکام کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل مکبر کے مقام پر ایک جارحانہ کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔

اُدھر مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیر تعمیر عمارت مسمار کر دی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بھاری مشینری کے ساتھ جبل مکبر میں دیر السنہ کے مقام پر یہ دہشتگردانہ اقدام کیا ہے۔

قابض فوج نے ایک فلسطینی خاندان کی اراضی کے گرد لگائی خار دار تار کاٹ ڈالی۔

دریں اثنا خود ساختہ صیہونی حکومت کی ایک نام نہاد عدالت کے فیصلے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح میں صیہونی دہشتگرد 6 فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بے دخلی کا حکم پانے والے فلسطینی خاندان 70 سال سے ان گھروں میں آباد تھے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا مقصد وہاں صہیونی تارکین وطن کو آباد کرنا ہے۔

ادھر قابض صہیونی ٹولے نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا، جن میں سابق اسیر، فلسطینی ارکان پارلیمان اور حماس کے رہنما بھی شامل ہیں
https://taghribnews.com/vdceex8e7jh8oni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ