تاریخ شائع کریں2021 17 February گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 493477

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک ٹھکانے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک ٹھکانے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

بیان کے مطابق یہ دہشت گرد ٹارگنٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور کچھ دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت اکبر دین، مدثر اور نیک محمد کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ وزیرستان خاص طور پر اس کے شمالی حصے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جس میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس دوران کئی جوانوں نے مملکت خداداد کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0o5yt0no6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ