تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 22:41
خبر کا کوڈ : 493083

مکمل کامیابی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے

شیخ عیسی قاسم  نے بحرین کی انقلابی تحریک کو دس سال پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت بحرین سرکوبی کے باوجود مکمل کامیابی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے
مکمل کامیابی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے
معروف عالم دین اور بحرینی مسلمانوں کے روحانی سربراہ شیخ عیسی قاسم  نے بحرین کی انقلابی تحریک کو دس سال پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت بحرین سرکوبی کے باوجود مکمل کامیابی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ہفتے کے روز اسی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ بحرین کے عوام مکمل کامیابی اور آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ عیسی قاسم نے کہا بحرین میں سیاسی توازن ماضی میں رجعت پسندانہ اور ظالمانہ رہا ہے اور اس کا بحرین کی عظیم قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور ایذارسانی اور عوام کو سرکوب کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں سے مدد لئے جانے کے باوجود شاہی حکومت بحرینی عوام کو خاموش نہیں کرسکی ہے۔

بحرین کی انقلابی تحریک کے سربراہ نے قدس کی غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مقصد ملک کو ملت کی تحقیر کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcg7w9twak9yz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ