تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 22:36
خبر کا کوڈ : 493081

سعودی عرب: باپ کی گرفتاری کے لئے اس کے بچوں کا اغوا

سعودی حکومت نے باپ کو گرفتار کرنے کے مقصد سے اس کے دو معصوم بچوں کو حراست میں لے لیا ہے
سعودی عرب: باپ کی گرفتاری کے لئے اس کے بچوں کا اغوا
سعودی عرب میں پولیس نے باپ کی گرفتاری کے لئے اس کے بچوں کو اغوا کرلیا ہے۔

سعودی حکومت نے باپ کو گرفتار کرنے کے مقصد سے اس کے دو معصوم بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کام کرنے والے ایک سرگرم کارکن نے اپنے دو بچوں کی سعودی اہلکاروں کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے کی خبردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں مقیم انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سعودی شہری" حمد السدیری" نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکار اس کے دوبچوں کو گرفتار کرکے لے گئے تاکہ میں خود کو سعودی فورسز کے حوالے کردوں۔

بتایا جاتا ہے کہ حکومت آل سعود نے حمدالسدیری کی اہلیہ پر چند سال قبل دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کہ بچوں کی سرپرستی اپنے ذمہ لینے کی درخواست دائر کرے۔

حمد السدیری نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ آل سعود سعودی عرب کا صرف پیٹرول ہی چوری نہیں کرتے بلکہ اس سرزمین کے بچوں کو بھی اغوا کرلیتے ہيں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے خفیہ محکمے کے سابق سربراہ کی گرفتاری کے لئے بھی آل سعود نے ایک غیرانسانی اقدام کے تحت ان کے دو بچوں سارہ اور عمر کو گرفتار کرلیا تھا، تاکہ سعدالجبری کینڈا سے سعودی عرب واپس آکر خود کو پولیس کے حوالے کردیں۔
https://taghribnews.com/vdcevx8ezjh8o7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ