تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 22:34
خبر کا کوڈ : 493080

صیہونی دہشتگرد نے اپنی گاڑی سے 3 فلسطینیوں کو کچل ڈالا

صہیونی تارکین وطن کے ایک ٹولے نے عین البیضا اور بردلا کے درمیان چوک میں فلسطینی شہریوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی، جس میں 50 سالہ "بلال شحادہ بواطنہ"  موقع پر شہید ہو گیا
صیہونی دہشتگرد نے اپنی گاڑی سے 3 فلسطینیوں کو کچل ڈالا
فلسطین کی مقبوضہ وادیٔ اُردن کے شمال میں ایک صیہونی دہشتگرد نے اپنی گاڑی سے 3 فلسطینیوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 2 شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی حکام نے بتایا کہ صہیونی تارکین وطن کے ایک ٹولے نے عین البیضا اور بردلا کے درمیان چوک میں فلسطینی شہریوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی، جس میں 50 سالہ "بلال شحادہ بواطنہ"  موقع پر شہید ہو گیا۔

دریں اثنا غرب اُردن ہی میں فلسطینی شہریوں نے صیہونی شرپسندوں کا ایک دوسرا حملہ ناکام بنا دیا۔ مقامی افراد کے مطابق حومش یہودی کالونی کے قریب صہیونی شرپسندوں کے ایک گروہ نے فلسطینی شہریوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

علاوہ ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں صہونی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینی زخمی اور کئی دیگر کو حراست میں لے کر تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا گیا۔

 اسی دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے ایک شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی پر صیہونی دہشتگردوں نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
http://www.taghribnews.com/vdcdjs0ozyt0nz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس