تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 493040

عراقی سرحدوں کے نزدیک دس ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں

"جبار المعموری" بتایا ہے کہ شام کے مختلف مقامات خصوصا عراقی سرحدوں کے قریبی علاقوں میں دس ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں کہ جن کو امریکیوں نے مکمل طور سے تحفظ فراہم کر رکھا ہے
عراقی سرحدوں کے نزدیک دس ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں
عراق میں علمائے اسلام یونین کے سربراہ "جبار المعموری" نے کہا ہے کہ امریکہ نے دس ہزار سے زيادہ داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے۔

المعلومہ نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹریو  میں "جبار المعموری" بتایا ہے کہ شام کے مختلف مقامات خصوصا عراقی سرحدوں کے قریبی علاقوں میں دس ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں کہ جن کو امریکیوں نے مکمل طور سے تحفظ فراہم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی عناصر شام کی سلامتی بلکہ پورے مغربی ایشیا کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام سے عراق میں دراندازی کرنے والے ان دہشت گرد عناصر کو روکنے کے لئے عراقی جوان وطن کے دفاع میں اپنا خون بہا رہے ہیں۔

اُدھر عراقی پارلمان میں سیکورٹی اور دفاعی امور کے کمیشن کے رکن عبد الخالق العزاوی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت داعشی عناصر کی ایک بڑی تعداد شام میں موجود ہے، اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ایک ٹائم بم کی مانند انہتائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcjxtexyuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ