QR codeQR code

کووڈ 19 کی نئی قسم زیادہ مہلک اور خطرناک

14 Feb 2021 گھنٹہ 16:01

برطانوی جینیاتی ادارے جنیو مکس نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 کی نئی قسم 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے


برطانوی جینیاتی ادارے جنیو مکس نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 کی نئی قسم 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے۔

عالمی وباء قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم زمین پر زیادہ خوف و ہراس پیدا کر سکتی ہے کیونکہ یہ زیادہ وبائی اور جان لیوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانوی جینیٹک تجزیاتی پروگرام "جنیو مکس یو کے" کے ڈائریکٹر شیرون پی کاک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی نئی قسم کی 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ کورونا کی نئی قسم دنیا بھرکو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

 کورونا کی نئی قسم بی117 کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں اور سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے نتیجے میں شرح اموات میں کمی آنے لگی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی کمی کے ساتھ مارچ کے وسط تک دو تہائی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ سائنسدان انتہائی نگہداشت میں شرح اموات میں بھی 36 فیصد تک ریکارڈ کمی کیلئے پر امید ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 493038

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493038/کووڈ-19-کی-نئی-قسم-زیادہ-مہلک-اور-خطرناک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com