تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 493037

بن لادن کے رازداں ابراہیم عثمان ادریس کا انتقال

دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کے رازداں اور مبینہ نجی محافظ ابراہیم عثمان ادریس کا پورٹ سوڈان میں انتقال ہوگیا ان کی عمرساٹھ برس تھی
بن لادن کے رازداں ابراہیم عثمان ادریس کا انتقال
دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کے رازداں اور مبینہ نجی محافظ ابراہیم عثمان ادریس کا پورٹ سوڈان میں انتقال ہوگیا ان کی عمرساٹھ برس تھی۔ 

الشرق الاوسط کے مطابق سوڈانی شہری ابراہیم ادریس کو سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں گوانتانامو جیل سے یہ مان کر رہا کیا گیا تھا کہ وہ کسی قسم کا خطرہ نہیں رہے۔ 

واشنگٹن میں سوڈانی سفارتی امور کے نمائندہ وکیل کرسٹوفر کورن نے بتایا کہ ابراہیم ادریس کی موت صحت کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ بیماریاں انہیں گوانتانامو سے لگ گئی تھیں۔

یہ اطلاع سوڈان کے سابق قیدی سامی الحاج نے دی ہے۔ اس کا الزام ہے کہ ابراہیم ادریس کوگوانتانامو میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

ابراہیم ادریس کو دسمبر 2001 میں تورا بورا سے فرار ہونے پر پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تورا بورا کا واقعہ گیارہ ستمبر کے طیارہ حملوں کے تین ماہ بعد پیش آیا تھا۔

شروع میں یقین کیا جارہا تھا کہ ادریس کو اسامہ بن لادن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل ہوں گی۔ امریکہ کی عسکری، خفیہ ایجنسی کی جانب سے 2008 میں لیک کی جانے والی رپورٹ میں اس طرح کی باتیں کی گئی تھیں۔

ابراہیم ادریس کو کوئی فرد جرم عائد کے بغیر ہی 20 قیدیوں کے ساتھ 11 جنوری 2002 میں گوانتانامو جیل بھیج دیا گیا تھا۔  

 گوانتانامو سے گیارہ سال کے بعد ابراہیم ادریس کو چھٹکارا ملا وہ 18 دسمبر 2013 کو اپنے آبائی وطن سوڈان واپس لوٹ گئے۔ 
https://taghribnews.com/vdcfmmdjew6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ