QR codeQR code

سندھ بھر سے تحفظ عزا لانگ مارچ کا آغاز

14 Feb 2021 گھنٹہ 15:50

سندھ بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں


شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے تحفظ عزا لانگ مارچ کے تحت سندھ بھر سے مومنین کی بڑی تعداد ؛سکھر سے کراچی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس لانگ مارچ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہیں جو عزاداروں کے کلاف حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

یاد رہے سندھ بھر میں چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر پیدل جلوسوں میں شرکت کرنے پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔

اس غیر قانونی اقدام اور پاکستان بھر میں مختلف شخصیات کو فورھ شیڈول میں ڈالے جانے کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ کا آغاز کردیا جو کراچی وزیر اعلی ہاؤس پر اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 493034

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493034/سندھ-بھر-سے-تحفظ-عزا-لانگ-مارچ-کا-ا-غاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com