تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 493031

افغانستان: ہرات میں سو سے زائد کنٹینرز جل کر راکھ

افغان حکام نے گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر پھٹا تھا
افغانستان:  ہرات میں سو سے زائد کنٹینرز جل کر راکھ
افغانستان کے صوبہ ہرات میں گزشتہ روز گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، گیس ٹینکر کے پھٹنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔

ہرات کے گورنر کے ترجمان کے مطابق گیس ٹینکر میں دھماکے سے لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہو گئے، جبکہ اس واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

ہرات چیمبر آف کامرس کے سربراہ کے مطابق ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ کی پاور ٹرانسمیشن لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے جس سے صوبہ ہرات کے بڑے حصے آج بجلی سے محروم ہیں۔

افغان حکام نے گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر پھٹا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjttexvuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ