تاریخ شائع کریں2021 14 February گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 493006

صوماليہ صدارتی محل پر خود کش حملے کی کوشش ناکام

صوماليہ کے دارالحکومت ميں واقع صدارتی محل کے اندر خود کش کار بمبار نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا
صوماليہ صدارتی محل پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
صوماليہ کے دارالحکومت ميں واقع صدارتی محل کے اندر خود کش کار بمبار نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع صدارتی محل میں ایک تیز رفتار کار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تاہم کار نہیں رکی تو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔

جیسے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی تو حملہ آور نے کار میں رکھے بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تاہم بم مکمل طور پر نہ پھٹ سکا، بم مکمل طور پر نہ پھٹنے کے باوجود 7 شہری زخمی ہوئے 12 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خود کش حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک مقامی گروہ الشباب پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcbgfba0rhb9gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس