QR codeQR code

عراق میں داعش دہشتگردوں کی عجیب انداز سے ہلاکت

14 Feb 2021 گھنٹہ 12:26

گاڑی کے ڈرائیور نے اپنے دوستوں کو الوداع کہنے کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے کو چھوڑنے سے پہلے ہارن بجا کر الوداع کہنا چاہا لیکن وہ بھول گیا تھا کہ کارکا ہارن ہی دھماکہ خیز پیکیج سے منسلک ہے


عراق کے شہر سامراء میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ دہشتگرد جو خودکش کارروائی کرنے جارہے تھے ، ڈرائیور کی غلطی سے جہنم واصل ہوگئے۔

شفق نیوزایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سامراء آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جبار الدراجی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک کار بم دھماکے میں 21 داعش دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سامراء آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد تنظیم کے عناصر نے الدور کے جنوب میں واقع جلام سامراءکے علاقے میں فیڈرل پولیس سے وابستہ ایک چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم دہشت گردانہ کارروائی سے قبل ہی ان کی کار دھماکے سے اڑ گئی اور ان عناصر میں سے 21 افراد مارے گئے۔

سامراء آپریشنز کمانڈ نے وضاحت کی کہ دھماکے کی وجہ یہ تھی کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اپنے دوستوں کو الوداع کہنے کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے کو چھوڑنے سے پہلے ہارن بجا کر الوداع کہنا چاہا لیکن وہ بھول گیا تھا کہ کارکا ہارن ہی دھماکہ خیز پیکیج سے منسلک ہے، جس کی وجہ سے کار پھٹ گئی اور تمام مذکورہ عناصر ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اپنے ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشت گرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں اس ملک کی اعلی شخصیات اور دیگر مقامات کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں کر تے رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گردوں کو امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جو ان ممالک میں ان کا خاتمہ کرنے کے لیے داخل ہوا تھا اور شروع سے لے کر آج تک ان کے لیے ایک سہلوت کار کے فرائض انجام دے رہا ہے جس کے متعدد ثبوت موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 492994

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/492994/عراق-میں-داعش-دہشتگردوں-کی-عجیب-انداز-سے-ہلاکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com