تاریخ شائع کریں2021 12 February گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 492848

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور، لاہور، مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور، مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے جن شہروں میں آئے ان میں کلرکہار،قصور، پاکپتن، ساہیوال، ننکانہ صاحب، خوشاب، مانگا منڈی، مری، سرائے مغل، خانقاہ ڈوگراں، عارف والا، فورٹ عباس، منڈی بہاء الدین، گجرات ، حافظ آباد، وہاڑی، بہاولنگر، باغ آزاد کشمیر، بھکر، کوٹلی، بٹگرام، لاہور، رائے ونڈ، مظفر آباد، گوجرانوالہ، میرپور، راولپنڈی، سرگودھا، اسکردو، جہلم، اوکارہ، بالاکوٹ، سوات، دیر، ملاکنڈ، سوات، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز  اسلام آباد سے 472 کلو میٹر دور تاجکستان میں تھا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا طول بلد 78.31 ایسٹ اور  عرض بلد 38.12 نارتھ ریکارڈ کیا گیا۔

مانسہرہ اور گردو نواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے آنے پر مقامی افراد میں 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلے کی یاد تازہ ہوگئی اور لوگ  خوف میں مبتلا ہوکر کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دریں اثنا تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق وہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 3 ظاہر کی گئی ہے۔ تاجکستان میں زلزلے کا مرکز مرغوب کے مقام سے 35 کلومیٹر دور بتایا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceew8evjh8ovi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ