تاریخ شائع کریں2021 12 February گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 492846

پٹاخے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ جانے سے درجنوں ہلاک اور زخمی

تامل ناڈو کے ضلع ویردھ نگر کے ایک گاؤں میں پٹاخہ فیکٹری میں جمعے کی دو پہر اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
پٹاخے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ جانے سے درجنوں ہلاک اور زخمی
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان بنانے کے ایک کارخانے میں آگ لگ جانے سے کم سے کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبررساں اداروں کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع ویردھ نگر کے ایک گاؤں میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری میں جمعے کی دو پہر اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں کی آوازیں دو کلومیٹر دور تک سنی گئیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی جلی ہوئی لاشیں فیکٹری کےاحاطے میں بکھری دیکھی گئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے سات ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔بعض ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔

سرکاری تفتیشی اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کسی کیمیکل سے لگی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0iq0e2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ