تاریخ شائع کریں2021 12 February گھنٹہ 11:05
خبر کا کوڈ : 492799

کشمیر میں جعلی آپریشن میں ساٹھ سالہ بزرگ شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ سرفراز احمد کو شہید کردیا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب مقتول کا جسد خاکی لواحقین کو دینے کے بجائے اری کے قبرستان میں تدفین کردی گئی
کشمیر میں جعلی آپریشن میں ساٹھ سالہ بزرگ شہید
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے جعلی آپریشن میں ساٹھ سالہ شخص کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، بزدل بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے ضلع بارہ مولا 60 سالہ بزرگ کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ سرفراز احمد کو شہید کردیا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب مقتول کا جسد خاکی لواحقین کو دینے کے بجائے اری کے قبرستان میں تدفین کردی گئی، یہ قبرستان بھارتی افواج کے زیر انتظام ہے، جہاں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی کو اہل خانہ کو دینے کے بجائے یہاں دفن کردیا جاتا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں آج کشمیری رہنما مقبول بٹ کے 37 ویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔
کشمیر کی آزادی کی تحریک چلانے پر بھارت کی جانب سے مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہار جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور انہیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو مشہور کشمیری حریت رہنما افضل گورو کی آٹھویں برسی کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ کشمیر کی آزاد ی کی تحریک کو آگے بڑھایا جائیگا۔

ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ،میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت فورم اور دیگر آزادی پسند رہنماؤ ں اور تنظیموں نے کی تھی، مقررین نے شہید حریت رہنما ئوں افضل گورو ،مقبول بٹ،برہان مظفر وانی اور دیگر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیریوں کے حق خوددارادیت کی منصفانہ جدوجہ کی حمایت کا عزم کیا ۔
https://taghribnews.com/vdcjh8exhuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ