تاریخ شائع کریں2021 10 February گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 492635

عراق میں داعش کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

یہ بڑا آپریشن  بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے
عراق میں داعش کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
عراق میں داعش کے خلاف حشد الشعبی بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کاروائی شروع ہو گئی ۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی اور عراقی فوج نے بغداد، سامرا اور الانبار صوبوں میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

عراق کی سیکورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع نے داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ بڑا آپریشن  بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے۔

اس فوجی آپریشن میں حشد الشعبی کے علاوہ فضائیہ اور زمینی فوج کے دستے بھی حصہ لے رہے ہيں۔

الحشد الشعبی نے رواں ہفتے کے دوران " ثارالشہدا" سے موسوم ایک فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین میں شروع کیا ہے۔

الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر " حمید ابراہیم السہلانی" یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کاروائی کا مقصد " العیث" اور صوبہ صلاح الدین میں موجود داعش کی باقیات کو ٹھکانے لگانا ہے۔ "حمیدابراہیم السہلانی " نے بتایا کہ داعش کے پانچ ٹھکانوں کا پتہ چلاکر ان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcipra5wt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ