تاریخ شائع کریں2021 10 February گھنٹہ 14:15
خبر کا کوڈ : 492625

ماسکو کے دورے میں ہماری ساری توجہ معاشی مسائل پر رہی

روس کے دورے کا اہم مقصد اقتصادی معاملات تھے: تہران روانگی سے قبل قالیباف کا بیان مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے کہا ہے کہ ماسکو کے دورے میں ہماری ساری توجہ معاشی مسائل پر رہی
ماسکو کے دورے میں ہماری ساری توجہ معاشی مسائل پر رہی
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے کہا ہے کہ ماسکو کے دورے میں ہماری ساری توجہ معاشی مسائل پر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو پہنچنے کے ساتھ ہی روسی اور روس میں مقیم ایرانی تاجروں کے ساتھ مذاکرات انجام پائے، قالیباف نے کہا اگرچہ دورے سے قبل میں نے صورتحال کا بہت ہی گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا تھا، لیکن میں چاہتا تھا کہ ان کے نقطہ نظر کو بلاواسطہ سنوں۔

قالیباف نے بتایا کہ ماسکو میں قیام کے دوران، روسی ڈوما، رشین فیڈریشن، متعلقہ اقتصادی کمیشنوں کے عہدیداروں سے اہم ترین معاشی مسائل پر بات چيت ہوئی۔

یورشیا کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں محمد قالبیاف نے کہا کہ یورشیا کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی اقتصادی امور پر بات چيت ہوئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ باہمی مذاکرات اوربات چیت سے جو چيز سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ سرمایہ کاری، تجارتی لین دین، امپورٹ ایکسپورٹ کے بہت ہی زیادہ مواقع ہمارے پاس موجود ہيں جن کی بدولت بڑے پیمانے پر بنیادی اور سنجیدہ کام کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف ایک اعلی سطحی پارلمانی وفد کے ہمراہ روس کے تین روزہ دورے ماسکو گئے تھے جہاں انہوں نے روسی حکام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا ایک اہم پیغام پہںچایا۔ 

قالیباف اور ان کے ساتھ گیا وفد اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ماسکو سے تہران کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchiinkm23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ