تاریخ شائع کریں2021 10 February گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 492624

امریکہ: کانگریس میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے

سابق امریکی صدر کے مواخذہ کیس کے موقع پر کانگریس میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں
امریکہ: کانگریس میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے
سابق امریکی صدر کے مواخذہ کیس کے موقع پر کانگریس میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کے موقع پر کیپٹل ہل کے اطراف میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ کانگریس کی عمارت پر حملے کو ایک مہینے سے زیادہ ہوچکا ہے۔ 

امریکی نیشنل گارڈ کے جوان کانگریس کی عمارت کے باہر گشت کر رہے ہیں اور بعض حصوں میں آٹھ فوٹ اونچی باڑ اور خاردار تار لگا دیئے گئے ہیں۔

چھے جنوری کو کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے نیشنل گارڈ کو واشنگٹن ڈی سی میں تعینات کردیا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ کانگریس نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی اجازت دے دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxx9ttak9y34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ