تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 21:55
خبر کا کوڈ : 492568

اسلامی انقلاب مستضعفین عالم کی امید و پناہ گاہ بن گیا ہے

ہمیں اس انقلاب کا حامی ہونا چاہئے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امام راحل رھ کی اس امانت کی حفاظت کریں۔اسلامی انقلاب آج مستضعفین عالم کی امید و پناہ گاہ بن گیا ہے۔
اسلامی انقلاب مستضعفین عالم کی امید و پناہ گاہ بن گیا ہے
مرکز مطالعات اسلامی بنگلادیش کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب آج مستضعفین عالم کی امید و پناہ گاہ بن گیا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق اسلامی انقلاب کے موقع پر منعقدہ ویبنیار سے گفتگو کرتے ہوئے مرکز مطالعات اسلامی بنگلادیش کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم خلیل رضوی نے کہا ہے کہ جب انقلاب آیا تو بعض افراد نے اس پر تنقید کی اور اس انقلاب کو اسلامی نہیں بلکہ شیعہ انقلاب کہہ کر پکارا حالانکہ یہ انقلاب اسلام ناب محمدی ص کا آئینہ دار تھا، اس انقلاب نے ظلم کے خلاف قیام کیا اور دنیا میں عدل و انصاف کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کو خدائی مدد حاصل ہے اور انشاء اللہ خدا نے چاہا تو یہ انقلاب امام زمانہ عج کے ظہور سے جاملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی انقلاب نہ ہوتا تو فلسطینی استقامتی محاذ اب تک خاموش رہتا اور اسی انقلاب نے سردار سلیمانی جیسے دلاوروں کی پرورش کی ہے جنہوں نے فلسطینیوں کی مدد کی اور آج خطے میں ایک مضبوط استقامتی محاذ وجود میں آچکا ہے۔
حجت الاسلام ابراہیم خلیل نے مزید کہا کہ دشمنوں نے اسلام کی نابودی کے لئے داعش جیسے عناصر کو خلق کیا لیکن داعش کے مظالم سے دنیا پر آشکار ہوگیا کہ یہ اسلامی ممالک کے خلاف ایک سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انقلاب کا حامی ہونا چاہئے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امام راحل رھ کی اس امانت کی حفاظت کریں۔
https://taghribnews.com/vdcd9x0ojyt0nk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ