تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 21:40
خبر کا کوڈ : 492565

اسلامی انقلاب کا تعلق پوری دنیا کے عوام سے ہے

شاہ مکمل طور پر مغرب زدہ انسان تھا اور ترقی اور ماڈرن بنانے کے بہانے ایران میں مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا تھا، اسی لئے وہ اسلام اور اسلامی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو چحوڑنے کے درپے تھا اور یہی وہ موضوع تھا جو شاہ اور عوام کے درمیان اختلاف کا سبب بنا
اسلامی انقلاب کا تعلق پوری دنیا کے عوام سے ہے
ایشین علما کی یونین کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب بس ایک قوم و ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق پوری دنیا کے عوام سے ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق اسلامی انقلاب کے موقع پر منعقدہ ویبنیار سے گفتگو کرتے ہوئے علمائے ایشیا کی یونین کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالغنی شمس الفین نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب جو سن ۱۹۷۹ کو امام خمینی رھ کی سربراہی میں شہنشاہیت اور استبداد کے خلاف کامیاب ہوا اس نے امت مسلمہ میں تبدیلی کی لہر کو جنم دیا اور حقیقی معنی میں انقلاب کے مفہوم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ مکمل طور پر مغرب زدہ انسان تھا اور ترقی اور ماڈرن بنانے کے بہانے ایران میں مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا تھا، اسی لئے وہ اسلام اور اسلامی تعلیمات اور سیرت طیبہ کو چحوڑنے کے درپے تھا اور یہی وہ موضوع تھا جو شاہ اور عوام کے درمیان اختلاف کا سبب بنا۔

شیخ عبدالغنی نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب مغربی طاقتوں بالخصوص صیہونی حکومت کی سازشوں کے باوجود اپنی راہ پر گامزن ہے اور ایرانی عوام کی استقامت نے ثابت کردکھایا ہے کہ مگربی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہئے۔
 
https://taghribnews.com/vdcaiunym49nom1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ