تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 21:31
خبر کا کوڈ : 492564

صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا نتیجہ تباہی اور بربادی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کو صیہونی حکومت کے ساتھ دوستی کے انجام کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں صرف تباہی ہی ہوئی ہے
صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا نتیجہ تباہی اور بربادی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کو صیہونی حکومت کے ساتھ دوستی کے انجام کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں صرف تباہی ہی ہوئی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے علاقے کی رجعت پسند حکومتوں سے خطاب میں کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ دوستی میں حد سے آگے نہ بڑھیں کیونکہ وہ اتنے منحوس ہیں کہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں تباہی کے علاوہ کچھ اور نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے بندر عباس میں ایک پروگرم  میں کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ان 42 برسوں میں سبھی شیطانی طاقتیں متحد تھیں اور ایرانی قوم کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو انہوں نے محاذ جنگ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے کسی بھی محاذ سے عقب نشینی نہیں کی، سر تسلیم خم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج انقلاب کو 42 سال گزر رہے ہیں، ہمارے دشمنوں کا رعب ختم ہو گیا ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اب دنیا میں امریکا تنہا سوپر پاور نہیں رہ گیا کہ جب وہ چاہئے اور جہاں چاہے، اپنی پالیسیوں کو نافذ کر دے۔
https://taghribnews.com/vdcjm8exxuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ