تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 20:52
خبر کا کوڈ : 492559

علماء یا دانشوروں کو قتل کرکے اس انقلاب کو ختم نہیں کیا جاسکتا

مجلس علمائے ہند کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ علما یا دانشوروں کو قتل کرکے اس انقلاب کو ختم نہیں کرسکتے
علماء یا دانشوروں کو قتل کرکے اس انقلاب کو ختم نہیں کیا جاسکتا
مجلس علمائے ہند کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ علما یا دانشوروں کو قتل کرکے اس انقلاب کو ختم نہیں کرسکتے۔
 
تقریب نیوز کے مطابق اسلامی انقلاب کے موقع پر منعقدہ ویبنیار سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے صدر حجت الاسلام سید حسین مہدی حسینی نے بائیس بہمن کے پس منظر پر تفصیلی روشنی دالتے ہوئے کہا کہ دشمن امام خمینی رھ کو وطن واپسی پر قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اس کے تمام ارادوں کو عوام کا سمندر بہا لے گیا۔

انہوں ے امام خمینی رھ کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کی جانے والی تقریر کا ھوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام نے اس تقریر میں بختیار کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور وہاں سے گھر جانے کے بجائے سیدھا شہیدوں کی قبروں پر پہنچے جنہیں فرار کرجانے والے شاہ کے ایجنٹوں نے شہید کردیا تھا۔

حجت الاسلام مہدی حسینی نے مزید کہا قرآن مجید میں کدواند متعال نے یہ وعدہ کیا ہے کہ باطل مٹ جانے کے لئے ہے۔ امام خمینی رھ نے ایران میں ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ کردیا اور آج مقام معظم رہبری اس انقلاب کی حفاظت اور رہنمائی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمن ہمارے برجستہ افراد کو شہید کرنے کے درپے ہے اس نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید فخری زادہ جیسے افراد کو شہید کر ڈالا ، بالکل اسی طرح جس طرح انقلاب کے اوائل میں اس نے شہید مطہری، بھشتی اور مفتح جیسے افراد کو شہید کردیا تھا، لیکن دشمن کو جان لینا چاہئے کہ یہ انقلاب علمائے کرام یا دانشروں کی شہادت سے نابود ہونے والا نہیں ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdkx0onyt0nk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ