تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 492553

آج اسلامی ممالک کو مقام معظم رہبری جیسے مدیر اور مدبر کی ضرورت ہے

خواب غفلت کے شکار افراد کبھی بھی خود اعتمادی حاصؒ نہیں کرسکتے۔ آج وہی قومیں آزادی ھاصل کرسکتی ہیں کہ جو اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لئے دن رات جدوجہد کیا کرتی ہیں۔  
آج اسلامی ممالک کو مقام معظم رہبری جیسے مدیر اور مدبر کی ضرورت ہے
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں موجود مسجد امام مہدی عج کے امام جماعت نے کہا ہے کہ آج اسلامی ممالک کو مقام معظم رہبری جیسے مدیر اور مدبر کی ضرورت ہے کہ جو جوانوں کو استقامت اور خودکفیل ہونے کی ہمت دلائے۔

تقریب نیوز کے مطابق اسلامی انقلاب کے موقع پر منعقدہ ویبنیار سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں موجود مسجد امام مہدی عج کے امام جماعت حجت الاسلام مشکور کابلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد علوم و فنون کے میدان میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں اور علوم و فنون کی سرحدوں کو چھو لیا۔ اسوقت ایران ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں خودکفیل ہے اور دفاعی اور میزائیلی صنعت میں اس کا شمار دنیا کے گنے چنے ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران خود اعتمادی کے ذریعے ایسا اقتدار حاصل کرسکتا ہے تو دوسرے ممالک کے لئے بھی یہ عمل چارہ ساز ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن خواب غفلت کے شکار افراد کبھی بھی خود اعتمادی حاصؒ نہیں کرسکتے۔ آج وہی قومیں آزادی ھاصل کرسکتی ہیں کہ جو اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لئے دن رات جدوجہد کیا کرتی ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdchminkx23nwmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ